اسلام آباد (مشرق نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے ٹرانسفر کے بعد نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہو سکا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے اور کیسوں کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت کی کاز لسٹ بھی کورٹ کے باہر آویزاں کر دی گئی ہے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی کیسوں کی سماعت کریں گی۔
اسکے علاوہ جسٹس بابر ستار کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اکثریتی رائے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے تبادلے ملک کی دیگر 3 صوبائی ہائیکورٹس میں کرنے کی منظوری دی تھی جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو کے تبادلوں کی تجویز واپس لے لی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ ، ججوں کے ٹرانسفر کے بعد تاحال نوٹیفکیشن نہ ہو سکا



















