پاک سعودیہ سکیورٹی تعاون مزید موثربنانے کےلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط


ریاض:(مشرق نیوز)پاکستان ،سعودی عرب نے سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی،دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور و سکیورٹی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ،برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے اور وزارت داخلہ سطح پر باہمی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیاگیا۔

دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون مزید موثربنانے کیلئے اہم مفاہمتی یادداشت پربھی دستخط کیے گئے،مقصد انسدادجرائم،سکیورٹی ودیگر باہمی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔