لاہور (شوبز رپورٹر) کامیڈین، میزبان و اداکار افتخار ٹھاکر نے شوگر کے بڑھتے مرض پرکہا حسد و منفی سوچ بھی بیماری کے پھیلاوکی بڑی وجوہات میں شامل ہو سکتی ہیں،بے ایمانی ، بری نیت رکھنے والا شخص حقیقی کامیابی حاصل نہیں کر سکتا۔
افتخار ٹھاکر نے کہااگرچہ ڈاکٹرز شوگر کی بیماری کو ذہنی دباو، پریشانی اور ڈپریشن سے جوڑتے ہیں تاہم میرے خیال میں حسد بھی صحت پر گہرے منفی اثرات مرتب کرتی ہے،شاید میں غلط ہوں لیکن ملک میں شوگر کے تقریباً 40 فیصد مریض حسد اور دوسروں کی کامیابی سے جلنے کی وجہ سے بیماری کا شکار ہوئے ہوں گے۔
حسد انسان کو شوگر ودیگر بیماریوں کی طرف لے جا سکتا ہے، افتخار ٹھاکر


















