پالے کیلے،ممبئی،نئی دہلی:(مشرق نیوز)ٹی 20ورلڈکپ میں2بھائیوں نے اٹلی کو پہلی فتح دلادی۔
ممبئی میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں نیپال کی ٹیم 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی ، اٹلی نے موسکا برادران کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا،نیپال کے باولرزاوپننگ شراکت داری کو توڑنے میں ناکام رہے، موسکا برادران نے ناقابل شکست نصف سنچریاں سکور کیں،اٹلی نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دےکر پہلی کامیابی سمیٹی۔
ادھر سری لنکا نے عمان کو 105 رنز سے شکست دےدی،پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر225 رنز بنائے ،پون رتھنایئکے60 ،کوشال مینڈس نے 61 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں،جواب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز تک محدود رہی
ایک اور میچ میں بھارت نے نمیبیاکو با آسانی93رنز سے ہرادیا۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ایشان کشن 61 ،پانڈیا 52 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،نمیبیا کی ٹیم116رنز پر چلتی بنی،چکروتی3،پانڈیا نے 2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
کرنٹ اکاؤنٹ 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر خسارے میں چلا گیا
نواز پر آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی ثابت، سزا سنادی گئی
امریکہ،ایران مفاہمتی یادداشت کی پاسداری کریں: پاکستان،چین
سکیورٹی فورسز کی بنوں و محلقہ علاقوں میں کارروائیاں، 24 خوارج ہلاک
امریکہ کی ایران پر مسلسل بمباری، شہری انفراسٹرکچر تباہ، 7 افراد شہید
ہمسایہ ممالک یا خطے کی اسلامی ریاستوں سے تصادم کا کوئی ارادہ نہیں،ایران
اسرائیل کی معاہدے کیخلاف سازشیں ،ایران زمینی فوج نہیں بھیجیں گے،امریکہ
پنجاب اسمبلی میں فضل الرحمن کے بیان کےخلاف تیسری مذمتی قرارداد جمع
حکومت نے چینی فوری برآمد کرنے کی تجویز موخر کر دی
حکومت ،کالعدم ایکشن کمیٹی میں مذاکرات کامیاب، مظفر آباد مارچ موخر



















