منظوری نہ ملنے پر 40 نئی رجسٹرڈ ادویات مارکیٹ سے غائب،مریض رل گئے


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومتی منظوری نہ ملنے سے 40 نئی رجسٹرڈ ادویات مارکیٹ سے غائب،مریض رل گئے،کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا، پارکنسنز، دل کے امراض، شدید انفیکشنز کی ادویات شامل ہیں۔

عدم دستیابی سے متعدد مریض غیر رجسٹرڈ، ذاتی درآمد شدہ یا اسمگل شدہ ادویات پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں،وزارت نے کہامعاملہ موجودہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا نہیں بلکہ نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا ہے، قیمتوں کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی۔