نیپرا نے عوام پر بجلی بم گرادیا،یکم جنوری سے بنیادی ٹیرف 1.79روپے یونٹ مہنگا


اسلام آباد:( بیورورپورٹ)نیپرا نے عوام پر بجلی بم گرادیا،یکم جنوری سے بنیادی ٹیرف 1.79روپے یونٹ مہنگا،اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری کے بعد ہوگا۔

نیپرا اعلامیہ کے مطابق یکم جنوری سے بجلی کا اوسط ٹیرف 33روپے 38پیسے فی یونٹ مقرر کر دیا گیا ،ملک میں نافذ العمل فی یونٹ بجلی کے بنیادی نرخ 31روپے 59پیسے ہیں، نیپرا کا متعین کردہ نیا ٹیرف موجودہ ٹیرف سے ایک روپے 79پیسے فی یونٹ زیادہ ہے،رواں سال کیلئے ڈسکوز کی مجموعی مالی ضرورت کا تخمینہ 3379ارب روپے لگایا گیا ہے، مالی ضروریات میں2923ارب روپے بجلی کی خریداری کی قیمت جبکہ 456ارب 15کروڑ روپے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے اخراجات ہیں جس میں منافع شامل ہے۔

اعلامیے کے مطابق رواں سال بجلی کی سالانہ فروخت کا تخمینہ 101ارب یونٹ لگایا گیا ہے، یکساں ٹیرف کی درخواست دائر کرنے کیلئے فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ۔