پاکستان سٹاک میں مزید ریکارڈ،ایک لاکھ 87 ہزار کی حد بھی عبور


کراچی: (بیورورپورٹ) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ توڑ تیزی ،انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزارکی حد بھی عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،ٹریڈنگ کے دوران 1900 سے زائد پوائنٹس اضافے کےساتھ 100انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 15 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر جاپہنچاتاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1456 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 86 ہزار 518 کی سطح پر بند ہوا۔