واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ٹرمپ حکومت میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا آغاز،مزید لسٹ تیار،بڑے نام بھی شامل ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ حکومت میں بڑی سطح پر تبدیلیوں کے آغاز کے بعد مزید برطرفیوں کا خدشہ ہے، تبدیلیوں کے باعث متعدد امریکی اعلیٰ حکام پریشانی کا شکار ہیں، اٹارنی جنرل پام بونڈی کی برطرفی کے بعد کابینہ میں بے چینی ،مزید اہم شخصیات کو بھی جلد ہٹایا جا سکتا ہے۔
اخبار کے مطابق ممکنہ طور پر ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل، سیکرٹری آرمی ڈینیئل ڈرسکل ،وزیرمحنت لوری شاویز ڈی ریمر بھی فہرست کاحصہ ہیں،تجزیہ کاروں نے کہا تبدیلیاں ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں ،حکومتی ڈھانچے کو مزید اپنے ویژن کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کا حصہ ہو سکتی ہیں تاہم عمل نے حکومتی استحکام اور فیصلہ سازی پر سوالات کھڑے کر دئیے ۔
ٹرمپ حکومت میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا آغاز،مزید لسٹ تیار،بڑے نام بھی شامل



















