پاکستان چین کا 5 نکاتی امن ایجنڈے ،سٹریٹجک تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)پاکستان ،چین نے 5 نکاتی امن ایجنڈے ،سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی اور سٹریٹجک تعاون آگے بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی ،مذاکرات بحالی کوششوں ،اسلام آباد میں ہونے والے4فریقی اجلاس پر بریفنگ دی،فریقین نے علاقائی سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا اورترقی پذیر ممالک پرسنگین سماجی و معاشی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔

دفتر خارجہ نے کہا چینی وزیر وزیر خارجہ نے مغربی ایشیا میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کے فعال سفارتی کردار کو سراہا، دونوں رہنماوں نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی ، سٹریٹجک تعاون ،دوطرفہ تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور روابط بڑھانے پر زور دیا،اسحاق ڈار نے وفد کے ہمراہ پرتپاک استقبال و مثالی مہمان نوازی پر چینی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔