25فروری کوعمران کی ہسپتال منتقلی انجکشن لگانے کی حد تک ہوگی،وفاقی وزیر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے 25فروری کوعمران خان کی ہسپتال منتقلی صرف انجکشن لگانے کی حد تک ہوگی۔

صحافی کے سوال پر طارق فضل چودھری نے کہا عمران خان کو پہلا انجکشن 25 جنوری کو لگا، مزید 2باقی ہیں،مجوزہ تاریخ 25 فروری ہے ،ٹھیک ایک ماہ بعد تیسرا انجکشن لگایا جائے گا،علاج اسلام آباد ،راولپنڈی میں دستیاب بہترین ہسپتال میں ہوگا،انجکشن اسی ہسپتال میں لگائے جاسکتے ہیں جہاں ٹرشری کیئر کی سہولت موجود ہو،عمران خان کوصرف انجکشن لگانے کی حد تک ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔