نواز شریف آئندہ ہفتے آزاد کشمیر کا 2روزہ دورہ کریں گے

لاہور: (اپنے رپورٹر سے)سابق وزیراعظم وقائد ن لیگ نواز شریف آئندہ ہفتے آزاد کشمیر کا 2روزہ دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف 23فروری کو مظفرآباد پہنچیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ساتھ ہوں گی، موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امور اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کی جائے گی، آزاد کشمیر کے عام انتخابات کےلئے ٹکٹ کے درخواست دہندگان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔