سائبر خطرات کےخلاف ریڈ الرٹ، سٹیٹ بینک نے پلان جاری کردیا

کراچی: (بیورورپورٹ) سائبر خطرات کےخلاف ریڈ الرٹ، سٹیٹ بینک نے ملک گیر پلان جاری کر دیا،پہلی بار ملک گیر سائبر شیلڈ سسٹم سٹیٹ بینک ویژن 2028 کا حصہ ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں و مالیاتی اداروں کے سسٹم کو زیادہ محفوظ ومضبوط بنانے کیلئے جدت اپنائی،ملک گیر بینکنگ سسٹم کے سائبر حملوں کو برداشت کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگیا ،نئی نوعیت کے خطرات سامنے آنے پر حکمت عملی میں تبدیلی کی گئی،سائبر شیلڈ سسٹم سے آن لائن بینکنگ ، موبائل ایپس و ڈیجیٹل ادائیگیاں محفوظ تر ہوگئیں۔