بہاولپور:(بیورورپورٹ)نیوی گیشن پوزیشننگ میں نئی تاریخ رقم ،چولستان ریلی میں جدید ترین سسٹم کامیابی سے لانچ کردیا گیا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق جدید پاک ایس بی اے ایس نیویگیشن سسٹم نے صحرا میں اعلیٰ درستی و سگنل کی پائیداری کا مظاہرہ کیا، نئی ٹیکنالوجی سے مقام کے تعین میں عام سسٹم کے مقابلے نمایاں بہتری آئی، ریلی ڈرائیورز کو راستوں کی درست ٹریکنگ میں غیر معمولی فائدہ پہنچا۔
سپارکو نے کہا پاک ایس بی اے ایس آفات کے دوران ریسکیو ،امدادی سرگرمیوں میں معاون ہوگا، ٹرانسپورٹ ،ہوا بازی میں محفوظ ،موثر نیویگیشن کی سہولت ملے گی، سروے و نقشہ سازی میں پوزیشننگ کی غلطیوں ، لاگت میں کمی آئے گی،جدید سسٹم عوامی تحفظ ،تکنیکی خودانحصاری کو مضبوط بھی کرےگا۔
سپارکو نے نیوی گیشن پوزیشننگ میں نئی تاریخ رقم کردی



















