اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
خوشگوار و نہایت گرمجوش ماحول میں ہونے والی گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے گزشتہ ماہ اسلام آباد ،رحیم یار خان میں ہونے والی اپنی حالیہ ملاقاتوں کا ذکر کیا،اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہبازشریف نے مشکل حالات میں پاکستان کی مستقل و غیر متزلزل حمایت پر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاتعاون دونوں ممالک کی قیادت ، عوام کے درمیان تاریخی و برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
دونوں رہنماوں نے پاکستان ،متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ،رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ،باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے فروغ کا اعادہ



















