انڈونیشیا کی اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کیلئے پاک فضائیہ کیساتھ تعاون میں دلچسپی


راولپنڈی:(بیورورپورٹ)ایئر چیف کا دورہ، صدر، عسکری قیادت سے ملاقاتیں،انڈونیشیا نے اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کیلئے پاک فضائیہ کیساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہر کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ائیرچیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے انڈونیشیا کا سرکاری دورہ کیا ،صدر پربوو سے ملاقات ہوئی،دیرینہ برادرانہ شراکت داری پر زور دیاگیا،صدر پربوو نے پاک فضائیہ کے جدید تربیتی نظام ، دفاعی صلاحیت بڑھانے کیلئے پاک فضائیہ کےساتھ تعاون میں دلچسپی ظاہرکردی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ائیرچیف نے انڈونیشین وزیردفاع ،عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں ،ایئرچیف کو تمام مقامات پر باقاعدہ گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،دونوں فضائی افواج نے مشترکہ تربیت و پیشہ ورانہ تبادلوں پر اتفاق کیا۔

انڈونیشین ائیر چیف نے پاک فضائیہ کے جنگی تجربے کو سراہا اور ائیرچیف کو انڈونیشین فضائیہ کے اعلیٰ ترین میڈل آف آنرسے نوازا،مشترکہ اجلاس میں دفاع و سلامتی کے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔