اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی سے اطالوی ہم منصب میٹیو پینٹے ڈوسی ، یورپی کمشنر میگنس برنر نے رابطہ کیا اور اسلام آباد میں ہونےوالے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی نے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاالمناک واقعہ کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا، اٹلی کی حکومت اور عوام مشکل وقت میں پاکستانی بہن بھائیوں ،متاثرہ خاندانوں کےساتھ ،مشترکہ خطرے سے نمٹنے کےلئے مکمل تعاون کو تیار ہیں۔
یورپی کمشنر میگنس برنر نے بھی متاثرین کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہادکھ کی گھڑی میں دعائیں پاکستانی عوام کےساتھ ہیں۔
محسن نقوی نے عالمی رہنماﺅں کی جانب سے یکجہتی کے پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان دہشتگردی کےخلاف دنیا کےلئے ڈھال،دنیا کو امن دشمن عناصر سے محفوظ رکھنے کےلئے عالمی سطح پر پہلے سے زیادہ مضبوط اور مربوط اقدامات کی ضرورت ہے۔
پاکستان دہشتگردی کےخلاف دنیا کےلئے ڈھال ہے،محسن نقوی



















