بسنت منانے کا منفرد انداز، پتنگوں پر ملکی و غیر ملکی کرنسی نوٹ چسپاں

لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)بسنت منانے کا منفرد انداز ،شہری پتنگوں پر پاکستانی و غیر ملکی کرنسی نوٹ چسپاں کرکے اڑا تے رہے۔

فیملی نے پتنگوں پر 5 ہزار کے نوٹوں کےساتھ کینیڈین ، امریکی ڈالر،درہم لگائے ،بازار میں 100 سے 200 روپے میں ملنے والی والی پتنگ نوٹ لگنے کے بعد ہزاروں روپے کی بن گئی ۔