لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکرنے بھی بسنت منائی،تہوار کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا،،امریکی سفارتی وفد نے دہلی گیٹ میں صوبائی وزرا کےساتھ بسنت تقریبات میں شرکت کی۔
مریم اورنگزیب نے امریکی سفارتکاروں کو پتنگ اڑانی سکھائی، بسنت کے موقع پر کی گئی سجاوٹ و دیگر تیاریوں سے بھی کیا،امریکی ناظم الامور، قونصل جنرل ،انڈر سیکرٹری نے پتنگ اڑائی ،وفد نے لاہوری کھانوں، ثقافت، ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کو سراہا۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا ثقافتی سرگرمیاں قوموں کو قریب لانے کا موثر ذریعہ ہیں، پاکستان اپنی روایات کے ذریعے دوستی کا پیغام دیتا ہے،بسنت جیسے تہوار پاکستان کی مثبت ، پرامن شناخت کو اجاگر کرتے ہیں، امریکی سفارتی وفد کو روایتی پتنگ بازی سے روشناس کرایا ۔
مریم اونگزیب نے کہا امریکی وفد سے غیر رسمی ماحول میں دوستانہ تبادلہ خیال ہوا ایسے مواقع باہمی اعتماد ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،پاکستان ثقافت، مہمان نوازی اور امن کے پیغام کےساتھ دنیا سے جڑا ہے۔
پھلوں پر دارچینی پاوڈر چھڑکنے کے شوگر کے مریضوں پر حیران کن مثبت اثرات
ٹی 20 ورلڈکپ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کی ٹیمیں آج ممبئی میں ٹکرائیں گی
کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے: مومنہ اقبال
امریکہ نے قطر اور بحرین سے اپنے سینکڑوں فوجی واپس بلالئے
سات ماہ کے دوران برآمدات میں 1.34 ارب ڈالر کی کمی
وزیراعظم شہبازشریف اور امیر قطر کے درمیان ملاقات آج ہوگی
سانحہ گل پلازہ: ایس ایس پی ٹریفک سمیت مختلف افراد کے بیانات قلمبند
حکومت، اپوزیشن لیڈر میں رواں ہفتے رابطے کا امکان
پشین، انٹیلی بیسڈ آپریشن میں 5 دہشت گرد جہنم واصل
آئین کی تشریح قانون سازی کا جائزہ اب سپریم کورٹ کا اختیار نہیں: جسٹس عامر فاروق



















