اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاک بحریہ نے 14ویں بار کثیرالقومی کمانڈ آف کمبائنڈ ٹائم ٹاسک فورس (سی ٹی ایف 150 ) کی کمان سنبھال لی،تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ہیڈکوارٹرز میں ہوئی، پاک بحریہ کے کموڈور یاسر طاہر نے رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجوید سے کمان لی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے کمانڈر سی ٹی ایف 150 کموڈور یاسر طاہر نے زور دیا ٹیم خطے میں بحری تحفظ اور استحکام کےلئے اہم ذمہ داری کو نبھانے کےلئے مکمل تیار ہے،کموڈور یاسر طاہر نے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے اور اہم سمندری گزرگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئے پاک بحریہ کے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا، کمبائنڈ ٹاسک فورس (سی ٹی ایف 150 ) کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنےوالی 5 ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے، مشن بحر ہند، بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں ہتھیاروں، منشیات اور دیگر غیر قانونی سامان کی سمگلنگ میں ملوث غیر ریاستی عناصر کو روکنا ہے، رائل سعودی نیول فورسز کی کمان کے دوران سی ٹی ایف 150 کے تحت پاک بحریہ کے جہازوں کی جانب سے انسداد منشیات کے کامیاب آپریشنز مشترکہ بحری کوششوں کے ذریعے علاقائی امن و سلامتی کےلئے پاک بحریہ کے عزم اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے،کمان تبدیلی کی تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر ثاقب رو¿ف، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل کرٹ اے رینشا، کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم ال بن علی اور کمبائنڈ ٹاسک فورسز کےساتھ کام کرنےوالی دیگر بحری افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔
پاک بحریہ نے 14ویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان سنبھال لی



















