لاہور (مشرق نیوز) عاصم اظہر نے اپنی نئی البم ریلیز کردی جس میں ہانیہ عامر کا کلپ بھی شامل ہے۔ عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی نئی البم ریلیز کرنے کا اعلان ایک بار پھر ذو معنی انداز سے کیا جس کے باعث مداح ایک بار پھر ہانیہ اور ان کے تعلقات کی چہ مگوئیاں کررہے ہیں۔
عاصم اظہر نے البم کے دس گانوں کے مختصر آڈیو کلپ شیئر کئے جبکہ اپنے یوٹیوب پر تمام گانے اپ لوڈ کئے ہیں۔ اس البم میں ایک گانا ’کھویا اور مل گیا‘ کے نام سے شامل کیا گیا ہے جس کے ساتھ عاصم اظہر نے اپنی اور ہانیہ عامر کی ریمپ پر کی جانے والی واک کی فوٹیج کو استعمال کیا ہے۔
عاصم اظہر کی البم میں ’او میری جان کیوں نکلتی، او مائی لو، کیوں مجھے چھوڑ گئے، آج بھی میں تمھیں دیکھتا ہوں، اب بھی جب دیکھے تو، تجھے یاد کیا نہ میں نے، کیا میں تمھیں یاد نہیں ہوں؟، یہ جھوٹ کہاں بولوں؟ اس جھوٹ کو میں کہاں چھپاوں، گانے شامل ہیں۔
کھویا اور پالیا: عاصم اظہر کی نئی البم ریلیز، ہانیہ عامر کا کلپ بھی شامل



















