اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ،پی ٹی آئی کاباتیں کرنے کا مقصد لوگوں کو آسرا دینا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ڈیل پر کوئی گفتگو کسی بھی لیول پر نہیں ہوئی ، ہوسکتا ہے سہولتوں کیلئے لوگوں نے اپروچ کیا ہو،وطن کی بات کریں شخصیتوں کو پیچھے چھوڑیں، میراخیال ہے پی ٹی آئی والے باتیں کرکے نوکری پکی کر رہے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ امریکہ کامیاب رہا۔
وزیر دفاع نے کہا غزہ پیس بورڈ میں مسلم ممالک کی شرکت سے مثبت نتائج نکلیں گے، دعا ہے اللہ فلسطینیوں کو آزاد کرائے اور دشمن کو نیست ونابود کرے،جنگ کے بعد پاکستان کی پذیرائی ہوئی ،منفرد مقام ملا، عالمی سطح پر پاک فوج اور سپہ سالار کی طاقت کا اعتراف بڑی عزت ،مسلم ممالک کی جانب سے فلسطین کےلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے، غزہ ، فلسطین پھر سے آباد ہوں گے۔
کوئی ڈیل یا ڈھیل نہیں ، پی ٹی آئی والے نوکری پکی کر رہے ہیں،خواجہ آصف



















