مسلسل تیسری اننگز میں صفر،ابھیشیک شرما نے ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

احمد آباد:(مشرق نیوز)مسلسل تیسری اننگز میں صفر،ابھیشیک شرما نے ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

احمد آباد میں ٹی 20ورلڈکپ کے اپنے آخری گروپ میچ میں بھارت کے اوپنر ابھیشیک شرما نیدرلینڈز کےخلاف بھی کوئی رن نہ بنا سکے،ٹی 20ورلڈکپ 2026 میں بھارتی اوپنر کا مسلسل تیسرا ڈک ہے،قبل ازیں بھارت کے سابق کرکٹر اشیش نہرا ٹی 20ورلڈکپ کی مسلسل 3 اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے تھے۔