5ویں روز بھی دھرنے،خود دیکھنا چاہتے ہیں بانی کی آنکھ کیسی ہے،پی ٹی آئی

اسلام آباد،راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کہا ہے عمران خان کی صحت پر کوئی سیاست نہیں کی گئی،ملاقات نہ کرانے پر شدید تحفظات،حکومتی رویہ شفافیت و قانونی حقوق کے منافی ،فیملی و ذاتی معالج کی موجودگی ضروری تھی،خود دیکھنا چاہتے ہیں بانی کی آنکھ کیسی ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر،سلمان اکرم راجہ نے کہا حکومت کے کہنے پر آئے اب ملاقات کیوں نہیں کرائی؟ رویہ غیر قانونی وغیر آئینی ،خود دیکھنا چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کیسی ہے،معاملے پر سیاست کرنے کی بات غلط ہے،ملاقات ہو تی تواصل صور تحال پتہ چل جاتی، آپ بضد ہیں کسی کی ملاقات نہیں کرانی،طویل عرصے سے لیڈر شپ کی ملاقات بند ،ملکی سیاست کا مین آف دی میچ بانی پی ٹی آئی ہے،بنیادی مطالبہ بانی کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی ہے،فیملی، ذاتی معالج کو رسائی دی جائے۔

پی ٹی آئی رہنماﺅں نے کہا مقدمات سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ میں زیرسماعت ،بنیادی حق ہے بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لیں، بطور وکیل نہیں ملنے دیا گیا،کہنا بانی کی فیملی سیاسی بات نہیں کرے گی سراسر غیر آئینی ہے، کوئی بیک ڈور بات نہیں چل رہی،ہوئی توفرنٹ ڈور سے ہوگی۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا طبی معائنے میں بیرسٹر گوہرنے شریک ہونے سے ٹھیک انکار کیا، فیملی کا حق تھا طبی معائنے کے وقت موجود ہو،پارٹی رہنماﺅں میں سے کوئی جاتاتوقوم کو تسلی نہیں ہونی تھی،عاصم یوسف بانی کے ذاتی معالج ،اندر کیوں نہیں بھیجا جا رہا،حکومتی رپورٹ کی توثیق چاہتے ہیں۔

دوسری جانب عمران خان کے علاج و رہائی کیلئے پی ٹی آئی ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا،اسلام آباد کے ریڈ زون میں 2 مقامات ،کے پی ہاﺅس کے مرکزی دروازے پر دئیے گئے دھرنوں میں اپوزیشن لیڈرزواراکین اسمبلی ،وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی شریک ہیں، قیدیوں کی مزید وینیں پہنچا دی گئیں،