ججز کیخلاف 59میں سے 50شکایات داخل دفتر،6پر کارروائی کا فیصلہ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سپریم جوڈیشل کونسل نے رولز میں ترامیم کی منظوری موخر کردی،ججز کیخلاف 59میں سے 50شکایات داخل دفتر،6پر کارروائی کافیصلہ کرلیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ججز کیخلاف 59 شکایات کا جائزہ لیا ،59 میں سے 50 داخل دفتر ،6 موخر ،3شکایات پر کارروائی کا فیصلہ ہوا،8 شکایات کے جائزہ کے وقت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اجلاس میں نہیں بیٹھے، رولز میں ترامیم کی منظوری کا فیصلہ آئندہ اجلاس تک موخر کر دیا ۔

جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے 3شکایات پر کارروائی کا فیصلہ کیا، 8 پر غور کے دوران کونسل کی تشکیل نو ،اسلام آباد ہائیکورٹ کی جگہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو شامل کیا گیا۔