اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ نے نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضابطہ اجرا کر دیا۔
اعلامیے کے مطابق ڈیش بورڈ نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے طویل المدتی ویژن کی تکمیل ہے،لا اینڈ جسٹس کمیشن نے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کیا،منصوبہ سپریم کورٹ، فیڈرل شریعت کورٹ اور تمام ہائی کورٹس کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹس کے اشتراک سے مکمل ہوا۔
جاری کیے گئے اعلامیے میں مزید کہا گیا ڈیش بورڈ کا مقصد شواہد پر مبنی عدالتی پالیسی سازی و ادارہ جاتی شفافیت کو فروغ دینا ہے،چیف جسٹس نے افتتاح کیا،تقریب میں سپریم کورٹ،وفاقی آئینی عدالت کے ججز اور ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے شرکت کی،جسٹس علی مظہر نے ڈیش بورڈ کے ارتقائی سفر ،نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔
چیف جسٹس نے لا اینڈ جسٹس کمیشن، نیشنل آئی ٹی بورڈ اور عدالتی آئی ٹی ٹیموں کی کاوشوں کو سراہا، نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی ،ڈویلپمنٹ ٹیم کو اعزازی سونیئرپیش کیے گئے۔
سپریم کورٹ میں نیشنل جوڈیشل اینالیٹکس ڈیش بورڈ کا باضاطہ اجرا



















