نئے ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے،گورنر سٹیٹ بینک


کراچی:(بیورورپورٹ)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے نوٹ کی پرنٹنگ کے بعد اجرا میں وقت لگے گا،نئے کرنسی نوٹوں کے فیچرز جدید ترین ہیں، عام آدمی ہی بتادےگا نوٹ اصلی ہے یا جعلی ، مہنگائی قابو ،مالیاتی شعبہ مستحکم ،توجہ معاشی نمو پر ہے، پیشرفت پائیدار ،سلسلہ 2 سال جاری رہے گا۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہارواں مالی سال ساڑھے 10 ارب ڈالر میں سے 6 ارب ڈالر ادا کردئیے،4 سے ساڑھے 4 ارب ڈالرز کی ادائیگیاں وقت پر کرلیں گے،آئی ایم ایف کے ستمبر 2027 تک پروگرام میں ڈیپازٹس رول اوور ہونا شامل ہے

جمیل احمد نے کہانان فوڈ ایکسپورٹ 5 سے 6 فیصد بڑھی، چاول کی برآمد کم ہوئی، برآمدات بہتر ہوں گی، رواں مالی سال ترسیلات زر 42 ارب ڈالرز سے زائد ہوں گی،متحدہ عرب امارات سے2ارب ڈالر رول اوورکوئی مسئلہ نہیں، ستمبر2027تک دوست ممالک کے ڈالر ڈیپازٹس رول اوور ہوتے رہیں گے،ڈالرز کی منی لانڈرنگ ،سمگلنگ پر بہت سخت ہاتھ ڈالا، منی ایکسچینج کمپنیز کو بند کردیااب ملک میں26ایکسچینج کمپنیز رہ گئیں۔