واشنگٹن:(بیورورپورٹ)” آپ بدترین رپورٹر ہو“، ٹرمپ کی خاتون صحافی سے نوک جھونک،پریس کانفرنس کے دوران برہم ہوگئے۔
صحافی کیٹلن کولنز نے ڈونلڈ ٹرمپ سے بدنام زمانہ جنسی سکینڈل ایپسٹین کا سوال پوچھا تو طیش میں آگئے اور رپورٹر کو برا بھلا کہا،امریکی صدر نے خاتون صحافی سے کہا آپ بدترین رپورٹر ہیں، سی این این کی ریٹنگز آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے کم ہے،10 سال سے جانتا ہوں ،میں نے کبھی آپ کو مسکراتے نہیں دیکھا، کیا آپ معلوم ہے آپ کیوں نہیں مسکراتیں؟ کیونکہ آپ جانتی ہیں آپ سچ نہیں بول رہی ہیں۔
ٹرمپ نے کہاآپ ایماندار نہیں ،آپ کے ادارے کو بات پر شرمندہ ہونا چاہیے،ایپسٹین میں میرے بارے میں کچھ نہیں نکلا تو مجھے لگتا ہے اب وقت آگیا ملک تنازع کو چھوڑ کر بڑھے۔
” آپ بدترین رپورٹر ہو“ ٹرمپ کی خاتون صحافی سے نوک جھونک



















