کراچی:(بیورورپورٹ)نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن فائنل،سٹیٹ بینک نے منظوری کیلئے حکومت کو ارسال کردئیے۔
گورنر سٹیٹ بینک نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہانئے کرنسی نوٹوں میں جدید سکیورٹی فیچرز شامل ہیں،حتمی منظوری وفاقی حکومت نے دینی ہے،تمام کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل ہوں گے،پلاسٹک کرنسی نوٹس کو بھی تجرباتی بنیادوں پر متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے،5ہزار روپے کے کرنسی نوٹ ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا 5ہزار کے نوٹ چھیڑنے سے معیشت میں اتار چڑھاو آ سکتا ہے، چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے کہا گورنر سٹیٹ بینک واضح کر چکے 5ہزار کا نوٹ ختم نہیں ہو رہا تو بات بھی ختم ہو گئی۔
نئے نوٹوں کے ڈیزائن فائنل،منظوری کیلئے حکومت کو ارسال



















