اسلام آباد ایئرپورٹ کو آوٹ سورسنگ کرنے کی منظوری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ایئرپورٹ کو آوٹ سورسنگ کرنے کی منظوری،ایچ بی ایف سی کی نجکاری دوسرے مرحلے میں ہوگی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا جائزہ لیا گیا،ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کےلئے دوسرے مرحلے ،اسلام آباد ایئرپورٹ کو نجکاری کمیشن کے ذریعے آوٹ سورس کرنے کی سفارش کی گئی۔

اسحاق ڈار نے نجکاری کے عمل میں شفافیت و منصفانہ مارکیٹ ویلیو کو یقینی بنانے پر خصوصی زور دیتے ہوئے ہدایت کی نجکاری میں اثاثوں کےساتھ مستقبل کے کاروباری امکانات کو بھی مدنظر رکھا جائے،نجکاری سے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ،اداروں کی کارکردگی بہتر ہونے کی توقع ہے۔