وادی تیراہ میں کوئی آپریشن ہوا تو اعلانیہ ہوگا ،طلال چودھری


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے وادی تیرہ میںکوئی آپریشن نہیں ہورہا صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ہورہی ہےں اگر کوئی آپریشن ہوا تو اعلانیہ ہوگا چھپائیں گے کیوں؟۔

اپنے بیان میں طلال چودھری نے کہا وادی تیراہ پر پی ٹی آئی نے منفی سیاست شروع کردی، پی ٹی آئی والے وادی تیراہ میں آپریشن کرنا تو چاہتے ہیں لیکن چھپ رہے ہیں، وفاقی حکومت کو کوئی آپریشن کرنا ہوتا تو چھپاتے کیوں؟ تیراہ میں آپریشن ہوا تو اعلانیہ ہوگا۔

وزیر مملکت نے کہا وادی تیراہ کے لوگوں کو فراہم کی گئی امداد میں خرد برد کی گئی، کوہستان مالیاتی سکینڈل سب کے سامنے ہے اب یہ لوگ سیاسی بیانیہ بنانے اور کرپشن چھپانے کےلئے بہانے تراشتے ہیں۔