لندن:(مشرق نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے بورڈ آف پیس میں امید کےساتھ شامل ہوئے غزہ میں امن قائم ہو گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا پاکستان کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت ملی، کابینہ نے شمولیت کا اختیار دیا،امید ہے فلسطینیوں کو عزت و وقار کےساتھ حقوق ملیں گے ،غزہ کی تعمیر نو ہو گی،ٹرمپ سے ملاقات میں پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا، جنگ رکنے سے جنوبی ایشیا کے لاکھوں کی زندگیاں بچیں۔
وزیراعظم نے کہا امریکی صدر پاکستان کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،دورہ ڈیووس بہت اچھا ، ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات مفید رہی۔
کابینہ نے شمولیت کااختیار دیا،بورڈ سے امن قائم،غزہ کی تعمیر نو ہوگی،وزیراعظم



















