اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان تعاون نہیں کررہے، این سی سی آئی اے نے ایکس اکاﺅنٹ بند کرنے کے کیس میں رپورٹ جمع کرادی۔
رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاونٹ پر انویسٹی گیشن کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہاگیااکاونٹس سے کی جانے والی ٹوئٹس پر 2 الگ انکوائریز شروع کر رکھی ہیں،دونوں انکوائریز 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو این سی سی آئی اے میں رجسٹرڈ کی گئیں،اڈیالہ جیل میں انویسٹی گیشن کے سلسلے میں کافی بار دورہ کیا تاہم بانی پی ٹی آئی سے معلوم نہ ہو سکا ایکس اکاونٹ کون چلا رہا ہے۔
عمران خان تعاون نہیں کررہے، این سی سی آئی اے نے رپورٹ جمع کرادی



















