روس نے ایک اور علاقہ آزاد کرالیا، 1310یوکرینی فوجی ہلاک


ماسکو:(مشرق نیوز) روس نے ایک اور علاقہ آزاد کرالیا، 1310 یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے۔

24 گھنٹوں کے دوران روسی فوج نے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے تحت سمی ریجن کے آبادیاتی مرکز کومارووکا کو آزاد کرایا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق جنگی گروپ نارتھ نے دشمن کی بکتر بند جنگی گاڑیوں کوبھی تباہ کردیا،خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک 670 جنگی طیارے، 283 ہیلی کاپٹرز، 108,925 ڈرونز، 27,115 ٹینک و دیگر آرمرڈ گاڑیاں، 32,567 فیلڈ آرٹلری اور 51,746 خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ کیں،تازہ ترین کامیابی روسی فوج کے متعدد فرنٹ لائنز پر جاری آپریشنز کا حصہ ،مقصد یوکرینی افواج ،ہتھیاروں پر مسلسل دباو ڈالنا ،علاقے کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔