ڈھاکہ:(مشرق نیوز)بنگلہ دیش کے انتخابات میں بی این پی نے 2تہائی اکثریت سے میدان مارلیا،طارق رحمان نے اتحادیوں کےساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نتائج کے مطابق 299 نشستوں پر ہونےوالے انتخابات میں بی این پی اتحاد کو 209، جماعت اسلامی و اتحادیوں کو 77 نشستیں ملیں،نوجوانوں کی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کی 6 سیٹیں بھی شامل ہیں،مبینہ دھاندلی و بد انتظامی الزامات پر الیکشن کمیشن نے 2 حلقوں کے نتائج روک دئیے،عام انتخابات میں ٹرن آوٹ 60 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔
چیئرمین بی این پی طارق رحمان دونوں نشستوں پر فاتح ٹھہرے، امیر جماعت اسلامی شفیق الرحمان بھی اپنی نشست جیت گئے، اتحادی طالبعلم رہنما ناہید اسلام نے ریکارڈ ووٹ لےکر کامیابی سمیٹی،انتخابی معرکے میں7خواتین افروزاں خان،عشرت سلطانہ، تاشینہ رشدیر، شمع عبیدی، نایاب وسف کمال ،فرزانہ شرمینہ ،بیرسٹر رحمینہ فرحان نے بھی کامیابی سمیٹ لی۔
بی این پی کے سربراہ طارق رحمان نے اتحادیوں کےساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا سب کو ساتھ لیکر چلیں گے،کارکن ریلیوں،جشن سے گریز کریں،امن عامہ پہلی ترجیح ہے۔
ادھر امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش امیر شفیق الرحمان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہامخالفت برائے مخالفت کی بجائے تعمیری و عوام کے مفاد میں سیاست کو ترجیح دیں گے،یقین رکھیں موقف مثبت ہوگا منفی نہیں۔
ٹیکس شارٹ فال ، منی بجٹ کی تجویز زیر غور نہیں:حکومتی ذرائع
پنجاب میں نئی تاریخ رقم،مفت میت منتقلی سروس کا آغاز،وزیر اعلیٰ نے منظوری دیدی
پاکستان کو اندرونی استحکام کی ضرورت ہے :احسن اقبال
رویت ہلال کمیٹی خزانے پر بھاری،پشاور اجلاس پر 20 لاکھ روپے اخراجات
اونر شپ ایکٹ کے تحت کمیٹیوں کے تمام فیصلے کالعدم، درخواستیں ٹریبونل کو منتقل
جیل میں آپ کے پاس آنکھ تک کا علاج نہیں، دل کا کیسے کرینگے؟جسٹس عقیل عباسی
مذاکرات چاہتے ہیں مگر کوئی ہٹ دھرمی پر اڑا ہو تو پھر کیا کرسکتے ہیں: رانا ثناءاللہ
پلان بی، ٹرمپ نے حملے میں ناکامی پر ایرانی حکومت گرانے کا منصوبہ بنالیا
بنگلہ دیشی فوج میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں، لیفٹیننٹ جنرل معین الرحمن چیف آف جنرل سٹاف مقرر
بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، حکومت گرانے نہیں دیں گے: علامہ راجہ ناصر عباس



















