واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ممکنہ معاہدے کو ترجیح دیتے ہوئے خبردار کیا ڈیل نہ ہوئی تو انجام سنگین ہوگا،نیتن یاہو کےساتھ بات چیت انتہائی مثبت رہی،ایران کےساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا،دیکھا جا رہا آیا معاہدہ ممکن ہے یا نہیں،ڈیل نہ ہوئی تو دیکھیں گے مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا پچھلی بار ایران نے ڈیل نہ کرنے کاخمیازہ بھگتا،مڈنائٹ ہیمر بمباری کا سامنا کرنا پڑا،امیدہے اب تہران کا رویہ زیادہ ذمہ دارانہ و معقول ہوگا،امریکہ سفارتی راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے لیکن اپنے مفادات کا ہر صورت تحفظ کرے گا،ٹرمپ نے کہاامریکہ ،اسرائیل کے درمیان مضبوط تعلقات بدستور قائم ہیں تاہم ملاقات میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ایران کےساتھ مذاکرات جاری رہیں گے تاہم حتمی نتیجہ تہران کے طرز عمل پر منحصر ہوگا۔
دریں اثنا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا امریکہ کا بارڈر تاریخ میں پہلی بار 100 فیصد محفوظ ہے،ونڈ انرجی کے حق میں نہیں، میری انرجی پالیسی ملک کے بہترین مفاد میں ، امریکہ توانائی پیدا کرنےوالا سب سے بڑا ملک ہے،میری صدارت کے پہلے سال کان کنوں کی اجرت 2200 ڈالر بڑھی، ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے ٹرمپ کے ”بورڈ آف پیس“ میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی،وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان دورہ واشنگٹن کے دوران کیا،اسرائیلی وزیراعظم نے دستاویز پر دستخط کر دئیے ، ملاقات کے بعد جاری تصاویر میں نیتن یاہو ،مارکو روبیو کو دستخط شدہ دستاویز تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایران سے ڈیل پہلی ترجیح ورنہ انجام سنگین ہوگا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ



















