واشنگٹن: (خواجہ فاروق) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کر دی۔
وائٹ ہاو¿س کے عہدیدار نے کہا صدر ٹرمپ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کرتے اور سمجھتے ہیں مغربی کنارے میں استحکام سے اسرائیل محفوظ رہے گا،فلسطینی علاقوں میں استحکام خطے میں قیام امن کے امریکی ہدف کے مطابق ،ٹرمپ انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے جاری کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے مغربی کنارے کے استحکام کو ضروری سمجھتی ہے۔
دوسری جانب برطانوی حکومت نے بھی مغربی کنارے پر قبضے کو وسعت دینے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہو ئے کہا فلسطین کی جغرافیائی ساخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے ایسی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قوانین سے متصادم ہوگی، اسرائیل فیصلوں کو فوری طور پر واپس لے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کردی



















