ٹوکیو،اسلام آباد:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ) جاپان میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد نے 2تہائی اکثریت سے میدان مار لیا،جاپانی پارلیمان کے ایوان زیریں کی 465نشستوں کےلئے ووٹ ڈالے گئے۔
ایگزٹ پولز کے مطابق حکمران اتحاد نے پارلیمان کی 323نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے دو تہائی اکثریت حاصل کر لی،سانائے تاکائیچی کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔
دوسری جانب صدرزرداری،وزیراعظم شہبازشریف نے مبارکبا دیتے ہوئے کہا تاریخی انتخابی کامیابی جاپانی عوام کے وزیراعظم سانائے تاکائیچی کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور جاپان کو مضبوط ،خوشحال بنانے کے عزم کی عکاس ہے، دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
جاپان کے انتخابات میں حکمران اتحاد دوتہائی اکثریت سے فاتح



















