بلوچستان پوائنٹ آف نو ریٹرن پر جاپہنچا،سردار اختر مینگل


لاہور:(وقائع نگار)سربراہ بی این پی سردار اختر مینگل نے حکومتی اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے بلوچستان کے معاملے پر سپریم کورٹ گیا، پارلیمنٹ میں تقریریں کیں اور سیمینارز میں تجاویز دیں، بدلے میں غدار کہا گیا مگرملک توڑنے والوں کو کوئی سزا نہیں ملی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا8فروری الیکشن کے بعد آپ نے بلوچستان کی مصنوعی قیادت بنائی،احتجاج کریں تو پھر ایمان مزاری ، شوہر ہادی چٹھہ کی طرح ٹوئٹ پر 17سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے،کیوں آپ نے نفرت کی دیواریں کھڑی کردیں ،بلوچستان اب پوائنٹ آف نو ریٹرن پر جاپہنچا ،ذمہ دار ریاست ہے، 1973 میں جو نعرہ لگایا تھا ادھر ہم ادھر تم اب یہ نعرے بھی آپ لگاو گے۔