ابوظہبی،ماسکو:(مشرق نیوز)روسی جنرل پر حملے کا ملزم دبئی سے ماسکو منتقل،صدر ولادی میر پیوٹن نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کو فون کرکے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے ملٹری انٹیلی جنس (جی آر یو) کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ولادیمیر الیکسییف پر حملے کے مشتبہ ملزم کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر کے روس کے حوالے کیا۔
روسی حکام کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا 60 سالہ یوکرینی شہری لیوبومیر کوربا دسمبر کے آخر میں روس پہنچا اور یوکرین کی ایما پر ملک میں دہشتگردی کی کارروائیاں انجام دیں۔
روسی جنرل پر حملے کا ملزم دبئی سے ماسکو منتقل، پیوٹن کا اماراتی صدر سے اظہار تشکر



















