تہران:(مشرق نیوز)ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے امریکی وفد کوسمجھا دیا مذاکرات کے سوا کوئی اور راستہ نہیں، ایرانی عوام کے حقوق کو تسلیم کیا جائے تومذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔
عباس عراقچی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایران کا اصل ایٹم بم عالمی طاقتوں کے سامنے انکارکی صلاحیت ہے،جنگ کیلئے تیار لیکن دلیل کی بنیاد پر سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں،خطے میں امریکی فوجی موجودگی خوفزدہ نہیں کرتی،طاقت کااستعمال طاقت سے دینگے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ثابت کرنا زیادہ اہم ہے کسی کے اشارے پرنہیں چلتے،امریکہ کوکسی چیز پر اعتراض ہے تو دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔
مذاکرات نتیجہ خیز بنانے ہیں توایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرناہوں گے،عراقچی



















