مستقبل میں چیچک کی وباء دوبارہ پھوٹ سکتی ہے، ماہرین کا انتباہ

نیویارک (مشرق نیوز) ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں دنیا بھر میں مہلک چیچک (سمال پاکس) کی وباءپھوٹ سکتی ہے۔ تیزی سے پھیلنے والے اس وائرس کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی سطح پر ویکسی نیشن کے بعد 1980 میں ختم کر دیا گیا تھا۔

آج کی تاریخ میں یہ وائرس انتہائی محتاط سیمپلز کی صورت میں ہائی سکیورٹی لیبارٹریز میں رکھا ہوا ہے اور ان کی تعداد بہت تھوڑی ہے تاہم سائنسدانوں نے اب خبردار کیا ہے کہ چیچک کو دنیا سے ختم کرنے سے لوگوں میں دیگر پاکس وائرسز کے خلاف مدافعت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آرتھوپاکس وائرس فیملی سے تعلق رکھنے والے وائرسز چیچک کی جگہ لے سکتے ہیں اور نئی عالمی وبا کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان وائرسز میں منکی پاکس اور کم مشہور بوریل پاکس، بوفیلو باکس اور کیمل پاکس شامل ہیں۔ واضح رہے 20 ویں صدی چیچک کے سبب 50 کروڑ کے قریب افراد کی موت واقع ہوئی تھی۔