صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش

صوابی: (مشرق نیوز)صوابی میں خاتون نے بیک وقت 5بچوں کو جنم دےدیا،ایک بیٹا اور4بیٹیاں شامل ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام بچے قبل از وقت پیدا ہوئے ،خصوصی طبی نگرانی میں رکھ دیا،زچہ اور بچوں کو جدید طبی سہولتیں فراہم ،ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل نگرانی کر رہی ہے، ابتدائی طور پر ماں ، بچے مستحکم حالت میں ہیں تاہم قبل ازوقت پیدائش کے باعث مزید دیکھ بھال کی ضرورت ہے،لواحقین نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کوششوں کو سراہا ۔