اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر ژیانگ زیڈونگ کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے آہنی و ہر موسم کی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاپاکستان چین کےساتھ قریبی سفارتی، معاشی اور تزویراتی تعاون کو نہایت اہمیت دیتا ہے ،دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کےلئے ملکر کام کرتے رہیں گے۔
چینی سفیر نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہاراور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی،ملاقات میں علاقائی و عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
چینی سفیر کی ملاقات،تزویراتی شراکت داری مضبوط بنائینگے،اسحاق ڈار


















