اسلام آباد: (بیورورپورٹ) بلوچستان دہشتگرد حملوں میں بھارت ،غیر ملکی سہولت کاری بے نقاب ،شواہد سے سب واضح ہوگیاہلاک ہونےوالے دہشتگردوں سے برآمد ہونےوالا اسلحہ و دیگر ساز و سامان غیر ملکی ساختہ نکلا ،مالیت لاکھوں میں ہے۔
شواہد سے واضح ہر دہشتگرد کو 20 سے 25 لاکھ کے اسلحہ ، ساز وسامان سے لیس کیا گیا، برآمد ہونے والے بیرونی ساختہ اسلحہ میں M16 اور M4 جیسی رائفلز، راکٹ لانچرز ، ایمنگ لیزر ، نائٹ ویژن گوگلز شامل ہیں،دہشتگرد بیرونی ساختہ کمبٹ گیرز، بندولئرز، بلٹ پروف جیکٹس، وائرلیس سیٹس سے بھی لیس پائے گئے، فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشت گردوں سے بے حس کرنے والی نشہ آور ادویات اور انجکشن بھی برآمد ہوئے۔
دہشتگرد حملوں میں بھارت ،غیر ملکی سہولت کاری بے نقاب


















