راولپنڈی،اسلام آباد،کوئٹہ: (بیورورپورٹ)سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی،بلوچستان میں12مقامات پر حملے ناکام،فتنہ الہندوستان کے92 دہشتگردجہنم واصل،15جوان وطن پر قربان،بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد سمیت 18 شہری شہید،خاتون ،3 بچے بھی شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بروقت ، موثر کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے ناکام بنائے گئے،کالعدم تنظیم سے وابستہ غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشتگرد نیٹ ورک کیخلاف متعدد کارروائیاں کی گئیں،چند گھنٹوں کے اندر صورتحال پر مکمل طور پر قابو پایا،حملے فتنہ الہندوستان نامی نیٹ ورک نے کیے ،سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا ”ہیروف 2.0“ مکمل ناکام بنایا،92دہشتگرد منطقی انجام تک پہنچے۔
2روز میں مرنے والوں کی تعداد 133تک جاپہنچی،سکیورٹی اداروں ، پولیس کے 15 جوانوں نے دھرتی اور عوام کی حفاظت کےلئے لڑتے ہوئے شہادت کارتبہ پایا،فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے گوادر میں خضدار سے تعلق رکھنے والے بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد سمیت 18 شہریوں کو شہید کر دیا، خاتون ،3 بچے بھی شامل ہیں،شہید تمام عام شہریوں کا تعلق بلوچستان سے ہے ، مزدوری کیلئے گوادر آئے تھے،غریب مزدوروں پر حملہ واضح کرتا فتنہ الہندوستان بھارتی ایما پر بلوچستان کی ترقی کےخلاف ہے۔
،دہشتگردوں کو واصل جہنم کرنے کے بعد سکیورٹی ذرائع نے کہاکسی بھی سٹرٹیجک تنصیب کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، غیر ملکی سرپرست یافتہ دہشتگرد نیٹ ورکس کےخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
دریں اثنا شہید ہونےوالے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی،وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ،کور کمانڈر بلوچستان ، صوبائی وزرا ، اراکین اسمبلی اور آئی جی سمیت اعلیٰ حکام بھی شرکت کی۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم ودیگر سیاسی قیادت نے سکیورٹی فورسز کو موثر کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا بلوچستان کے امن، شہریوں کے تحفظ ،قومی وحدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا، ریاست بیرونی سرپرستی میں سرگرم دشمن عناصر ،سہولت کاروں کےخلاف پوری قوت ،یکجہتی کےساتھ کارروائی جاری رکھے گی، پوری قوم کو شہدا پر فخر ہے،ناسور کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے ۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ میں بم دھماکے کے مقام کا دورہ کرکے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا،فوری ،موثر ردعمل پر بہادر جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہادہشتگرد عناصرکےخلاف بروقت رسپانس قابل ستائش ہے، ریاست دشمن عناصر کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائےگا،شہدا کے لواحقین سے وعدہ ہے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائےگا۔
میر سرفراز بگٹی نے کہا بلوچستان پولیس ،ایف سی کے جوانوں نے دہشتگردوں کے تمام حملے ناکام بنائے، ریاست آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی،12ماہ کے دوران بلوچستان میں 700سے زائد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا ،بعد ازاں سرفراز بگٹی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ شہداکے لواحقین سے ملاقات کی اوررآبدیدہ ہوگئے،وزیراعلیٰ نے کہاشہدا کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی، لواحقین سے وعدہ ہے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائےگا۔
بلوچستان ،92دہشتگرد ہلاک،15جوان وطن پر قربان، بچوں سمیت18 شہری شہید


















