کراچی: (بیورورپورٹ) سٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز شدید مندی ،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 2000 پوائنٹس سے زائد کم ہو کر ایک لاکھ 78 ہزار 237 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا،اختتام پر 100انڈیکس 908 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 79 ہزار 603 کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے



















