اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان 603 ملین ڈالر مالیت کے 3 قرض معاہدوں پر دستخط کر دئیے گئے ۔
معاہدوں پراسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ڈاکٹررامی احمد اوراقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری حمیرکریم نے دستخط کیے،معاہدوں کے تحت انتہائی غریب اور سیلاب سے متاثرہ گھرانوں کو غربت سے نکالنے کےلئے جامع تخفیف غربت پروگرام شروع کیا جائے گا،پروگرام کی مجموعی لاگت 134.2 ملین ڈالرہے جس میں اسلامی ترقیاتی بینک 118.4 ملین ڈالر فراہم کرے گا،منصوبہ ملک کے 25 اضلاع میں نافذکیا جائےگا،ایک لاکھ 60 ہزار 866 گھرانے مستفید ہوں گے۔
پروگرام کامقصد غریب خاندانوں کومعاشی خودمختاری فراہم کرنا اور ان کےلئے مضبوط معاشی بنیاد استوار کرناہے،اسلامی ترقیاتی بینک آزاد کشمیرمیں سکول سے باہربچوں کےلئے تعلیمی منصوبے کے تحت 10 ملین ڈالر فراہم کرےگا، منصوبے کے ذریعے تقریباً 60 ہزاربچوں کودوبارہ سکولوں میں داخل کیا جائے گا، 4 ہزار اساتذہ کو تربیت دی جائے گی،اسلامی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ڈاکٹر رامی احمد نے کہا بینک پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔
بھارتی سورما گھر میں ڈھیر،افریقہ نے غرور خاک می ںملادیا،انگلینڈ نے لنکا کو دبوچ لیا
فلوریڈا ،صدر ٹرمپ کی رہائشگاہ میں داخلے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک
پائیدارترقی اگلا ہدف، چینی تعاون رفتار بڑھائے گا، علی پرویز ملک
گرین لینڈ نے امریکی صدر کی بحری طبی مرکز کی پیشکش ٹھکرادی
طالبان ،بی ایل اے دہشتگرد تنظیمیں ،سختی کےساتھ نمٹاجائے،اپوزیشن اتحاد
بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب
پاکستان ،بنگلہ دیشی کا تعاون و کثیرالجہتی فورمز پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق
پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے،خوارج کے 7 مراکز تباہ،80سے زائد دہشتگرد ہلاک
پنجاب میں بغیر اجازت سرکاری تنصیبات اتارنا یا خرید و فروخت جرم
ایم کیو ایم غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرے،سندھ حکومت



















