تہران (مشرق نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا ہے عالمی طاقتیں ہمیں سر جھکانے پر مجبور کرنے کیلئے صف بندی کر رہی ہیں لیکن ایران کبھی بھی ان کے سامنے نہیں جھکے گا۔ صدر مسعود پزشکیان نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویڑن پرنشر ہونے والے ایک خطاب میں کہا کہ تمام سختیوں اور مسائل کے باوجود کسی بھی آزمائش کے سامنے ہار نہیں مانیں گے، ہم مشکلات کا مقابلہ کریں گے اور حتمی فتح ہمارا مقدر ہوگی۔
ایران نے یورپی یونین کی بری،بحری اور فضائی افواج کو دہشت گرد قرار دیدیا،یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کے جواب میں اٹھایا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا تھا کہ وہ رواں ہفتے امریکہ کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کے بعد چند دنوں میں ایک جوابی تجویز کا مسودہ تیار کرنے کی توقع رکھتے ہیں، اسی دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محدود فوجی حملے کرنے پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
دوسری طرف برطانوی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے حملے میں ایران کی اہم شخصیات کو نشانہ بنائے گا۔
مشکلات کے باوجود کبھی بھی ہار نہیں مانیں گے: ایرانی صدر



















