تہران (مشرق نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ سفارتکاری اور جنگ دونوں کیلئے تیار ہیں، آئندہ 2 سے 3 روز میں ممکنہ جوہری معاہدے کا ابتدائی مسودہ تیار کر لیں گے۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ ایرانی قیادت کی منظوری ملنے پر یہ دستاویز امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے حوالے کر دی جائے گی۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوسرے دور میں جوہری افزودگی روکنے کی پیش کش نہیں کی، نہ ہی امریکہ نے ایسا کوئی مطالبہ کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں جوہری پروگرام کے پرامن رہنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جوہری پروگرام کا کوئی فوجی حل نہیں۔
دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایرانی رہنماوں کو براہ راست نشانہ بنائیں گے۔ ایران پر ’محدود‘ حملوں کی خبروں پر برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوج ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کرے گی۔
سفارتکاری اور جنگ دونوں چیلنجز کیلئے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ



















