بھارتی اداکار راج پال یادو کو درخواست ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کرلیا گیا

ممبئی (مشرق نیوز) بالی ووڈ کے نامور اداکار راج پال یادو نے چیک باونس کیس میں ہائیکورٹ کی مدت ختم کرنے کی درخواست مسترد ہونے کے بعد تہاڑ جیل میں گرفتاری دیدی۔ بھارتی فلم انڈسٹری میں راج پال یادو اپنے مزاحیہ کردار کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، وہ بے شمار بلاک بسٹر فلموں کا حصہ رہے، جہاں ان کی جاندار اداکاری کو سراہا گیا۔

اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے بھول بھلیاں، ہنگامہ، ڈھول، چھپ چھپ کے، پھر ہیرا پھیری، اور کل ہو نہ ہو سمیت دیگر بے شمار کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز ہائیکورٹ نے راج پال یادو کو جیل حکام کے سامنے حاضری دینے کی مہلت بڑھانے کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد اداکار راج پال یادو نے جمعرات کو تہاڑ جیل حکام کے سامنے خود کو گرفتاری کیلئے پیش کردیا۔